بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کو سسر سے خطرہ ہو


سوال

میرے دوست کی بہن اپنے شوہر کو چھوڑ کر گھر آگئی ہے اور دوبارہ نہیں جانا چاہتی؛ کیوں کہ اس کا سسر اس سے ناجائز تعلقات رکھنا چاہتا ہے، اس نے یہ بات اپنے گھر والوں کو بھی بتائی اور اب اس کے گھر والے بھی اسے نہیں جانے دیں گے، جب کہ اس کا شوہر اسے بلا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ فیملی کے ساتھ  ہی خوشی سے زندگی گزاریں گے۔ ہم ان کو کیا مشورہ دیں کہ لڑکی کو اپنے پاس ہی رہنے دیں یا شوہر یا اس کے سسر سے بات کریں یا کوئی اور مشورہ؟

جواب

بصورتِ صدقِ سوال  شوہر کی ذمہ داری ہے کہ اپنی بیوی کو  الگ رہائش فراہم کرے جہاں بیوی کو مکمل تحفظ حاصل ہو، اگر بیوی اپنے بیان میں جھوٹی ہے اور الگ رہائش کے لیے یا کسی اور وجہ سے سسر پر تہمت لگارہی ہے تو سخت گناہ گار ہے۔ بہتر ہے کہ دونوں خاندانوں  کے بڑے  بیٹھ کر سنجیدگی، تحمل اور حکمت کے ساتھ مسئلہ حل کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں