بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کتنی عمر میں پردہ کرے؟


سوال

عورت کتنی عمر میں پردہ کرے ؟

جواب

واضح رہے کہ لڑکی پر پردہ کی فرضیت تو دیگر احکام کی طرح بالغ ہونے کے ساتھ ہی ہوتی ہے،البتہ لڑکی کی بلوغت کی کم سے کم عمر 9 سال ہے اس لیے فقہاءِ کرام  نے لکھا ہے کہ 9 برس کی عمر سے باہر نکلتے وقت پردہ کرنے کی اس کی عادت ڈال دی جائے،خصوصاً اس پرفتن دور میں اس کا اہتمام بہت ہی ضروری ہے۔

فتاویٰ محمودیہ میں ہے:

"جب لڑکی سیانی ہوجائے کہ اس کے اندر ایسا مادہ پیدا ہوجائے کہ خود اس کو مرد کی خواہش ہونے لگے،یا مرد کو اس  کی خواہش ہونے لگے تو وہ پردہ کے قابل ہوگی،پھر ساری عمر پردہ کرے گی،کسی وقت بھی اس کو آزادی نہیں کہ بے پردہ ہوکر مردوں میں گھومتی پھرے۔فقط واللہ اعلم"

(باب الحجاب،ج:19،ص:169،ط:جامعہ فاروقیہ کراچی)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"وقدر بتسع وبه يفتى وبنت إحدى عشرة مشتهاة اتفاقا زيلعي.

(قوله: مشتهاة اتفاقا) بل في محرمات المنح: بنت تسع فصاعدا مشتهاة اتفاقا سائحاني."

(كتاب الحضانة،ج:3،ص:567،566،ط:سعيد)

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"وأدنى مدة البلوغ بالاحتلام ونحوه في حق الغلام اثنتا عشرة سنة، وفي الجارية تسع سنين."

(كتاب الحجر،الباب الثالث في الحجر بسبب الدين،ج:5،ص:61،ط:رشيديه)

 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100964

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں