کیا لڑکی کا زنیشہ نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا کیا مطلب ہو گا ؟
" زنیشہ" نام کا معنی اور مطلب تلاش کے باوجود نہ مل سکا، لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ،کیونکہ نام اور اس کا معنی بچوں کے اخلاق اور کردار پراثر اندازہوتے ہیں ،نیز لڑکی کے لئے صحابیات رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا یاجس کامعنی اچھا ہو وہ نام رکھنازیادہ بہتر اور افضل ہے۔
لہذا لڑکی کے اسلامی نام کے انتخاب کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں:
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط".
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144508102006
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن