بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کے کان میں اذان کب دی جاتی ہے؟


سوال

لڑکی کے کان میں اذان کب دی جاتی ہے؟

جواب

نومولود (لڑکا ہو یا لڑکی) کے کان میں اذان واقامت کہنے سے متعلق کسی حدیث میں خاص وقت کی صراحت منقول نہیں ہے،البتہ حتی المقدورجلداذان واقامت کہنی چاہیےتاکہ بچے کے کان میں سب سے پہلے جانے والی آوازاللہ اوراس کے رسول کے ذکرسے متعلق ہو،مشکوۃ شریف کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے کان میں اذان دی''حین ولدته فاطمة''اس تعبیرسے معلوم ہوتاہے کہ یہ غیر ضروری تاخیر کے بغیر تھی۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ميں هے:

" وعن أبي رافع - رضي الله عنه - قال: «رأيت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أذن في أذن الحسن بن علي - رضي الله عنهما - حين ‌ولدته ‌فاطمة بالصلاة» . رواه الترمذي، وأبو داود. وقال الترمذي: هذا حديث حسن صحيح ۔۔۔  (حين ‌ولدته ‌فاطمة) : يحتمل السابع وقبله (بالصلاة) . أي بأذانها وهو متعلق بأذن، والمعنى أذن بمثل أذان الصلاة وهذا يدل على سنية الأذان في أذن المولود وفي شرح السنة: روي أن عمر بن عبد العزيز - رضي الله عنه - كان يؤذن في اليمنى ويقيم في اليسرى إذا ولد الصبي. قلت: قد جاء في مسند أبي يعلى الموصلي، عن الحسين - رضي الله عنه - مرفوعا: «من ولد له ولد فأذن في أذنه اليمنى وأقام في أذنه اليسرى لم تضره أم الصبيان» " كذا في الجامع الصغير للسيوطي رحمه الله."

(كتاب الصيد و الذبائح، باب العقيقة، 7/ 2691، ط: دارالفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں