بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کے شناختی کارڈ میں منگیتر کا نام بطور شوہر لکھوانے کا حکم


سوال

ہماری ابھی تک شادی نہیں ہوئی،  لیکن ہمارے والدین نے میری منگیتر کا شناختی کارڈ بنا لیا جس میں اس کے شوہر کے نام کی جگہ میرا نام لکھا ہے، والدین کے اس عمل کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے ؟

جواب

 اگر منگنی کے موقع پر  باقاعدہ  نکاح بھی ہوگیا ہو  تو چوں کہ وہ صرف منگیتر نہیں، بلکہ منکوحہ ہے، اس  لیے باقاعدہ شادی (رخصتی) سے پہلے بھی وہ آپ کی بیوی اور آپ اس کے شوہر بن چکے ہیں، ایسی صورت میں آپ کے والدین کا آپ کی منکوحہ کے شناختی کارڈ میں شوہر کے خانہ میں آپ کا نام لکھوانا درست ہے۔ لیکن اگر صرف منگنی ہوئی ہے، نکاح نہیں ہوا، یا بعض خاندانوں کے عرف کے مطابق منگنی کے موقع پر رسمی خطبہ پڑھا گیا، جب کہ مقصود نکاح نہیں تھا تو منگیتر اجنبی کے حکم میں ہے؛  ایسی صورت  میں آپ  کے والدین کا نکاح سے پہلے آپ کی  منگیتر کے شناختی کارڈ میں شوہر کے خانہ میں آپ کا نام لکھوانا جھوٹ اور غلط بیانی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعًا ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں