بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا زمل نام رکھنا


سوال

لڑکی کے لیے زمل نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

زِمل"  کامعنٰی ہے:" بوجھ"،"  سست" ، "کمزور" اور"جانور پر پیچھے سوار ہونے والا ساتھی"، ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنامناسب نہیں ہے، لہٰذابچی کے لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں، بلکہ  بچی کا نام ازواجِ مطہرات، دیگر صحابیات یاتابعات میں سے کسی کے نام پر  رکھاجائے،یاکوئی اور اچھا بامعنٰی نام رکھا جائے۔

النہایۃ فی غریب الحدیث والاثر میں ہے:

"‌الزِّمْلُ: الحِمْل."

(حرف الزاء، زمل، 313/2، ط: المكتبة العلمية)

لسان العرب میں ہے:

"والزِّمْل: الكَسْلان.......‌الزِّمْل: الحِمْل."

(فصل الزاي المعجمة، 311/11، ط: دار صادر)

مقاییس اللغۃ میں ہے:

"(زمل) الزاء والميم واللام أصلان: أحدهما يدل على حمل ثقل من الأثقال، والآخر صوت.فالأول الزاملة، وهو بعير يستظهر به الرجل، يحمل عليه متاعه. يقال ازدملت الشيء، إذا حملته. ويقال عيالات أزملة، أي كثيرة. وهذا من الباب، كأنهم كل أحمال، لا يضطلعون ولا يطيقون أنفسهم ومن الباب الزميل، وهو الرجل الضعيف، الذي إذا حزبه أمر تزمل، أي ضاعف عليه الثياب حتى يصير كأنه حمل. قال أحيحة:

لا وأبيك ما يغني غنائي … من الفتيان زميل كسول

والمزاملة: المعادلة على البعير.

فأما الأصل الآخر فالأزمل، وهو الصوت في قول الشاعر:

لها بعد قرات العشيات أزمل

ومما شذ عن هذين الأصلين الإزميل: الشفرة. ومنه أخذت الشيء بأزمله."

( كتاب الزاي، باب الزاء والميم وما يثلثهما، 25،26/3، ط: دارالفکر)

مصباح اللغات میں ہے:

"الزِّمْل: جانور پر پیچھے سوار ہونے والا ساتھی، بوجھ۔"

(زمل، ص: 346، ط: قدیمی کتب خانہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101670

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں