بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی نام زروار رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام زِروا رکھنا چاہتا ہوں ، براہ کرم میری رہنمائی کریں!

جواب

’’زَروار ‘‘  کا لفظ فارسی  میں لڑکی کے ناموں  کے لیے استعمال ہوتا ہے، اور یہ ز کے زبر کے ساتھ ہے،  اور  یہ مرکب نام ہے، ’’زر‘‘ کا معنی سونا، اور ’’وار‘‘  کا معنی مانند اور مشابہ کے ہیں،  اس  نام کا معنی ہے، ’’سونے کی مانند‘‘،  ’’زرد رنگ والی‘‘، مجازاً  قیمتی چیز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔

"زروار. [ زَ ] (ص مرکب ) مانند زر. زردرنگ. طلایی. (فرهنگ فارسی معین ). (از: زر، ذهب + وار، پسوند مشابهت و لیاقت ) مساوی زرمانند. مانند ذهب. همچون طلا. رجوع به زر شود". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں