بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محراب کا معنی اور لڑکی کا نام محراب رکھنا


سوال

 میں اپنی بیٹی کا نام "محراب"  رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟  لڑکی کا نام محراب رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

"محراب"  کے  متعدد معنی آتے ہیں، جیسے: مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کی جگہ، مسجد کا بلند مقام، گھر کے سامنے کا حصہ، گھر کا بلند حصہ، قبلہ ، گھر میں مہمانوں کے لیے بیٹھنے کی عمدہ  جگہ، ان متعدد معانی میں سے ایک معنی بہادر  و  شجاع و جنگ کا ماہر کے بھی آتے ہیں۔ اس معنی کے اعتبار سے لڑکے کا نام "محراب"  رکھا جا سکتا ہے۔

ليكن لڑکیوں کے ناموں کے لیے یہ نام  مستعمل نہیں ہے، اس لیے لڑکی کانام "محراب" نہ رکھا جائے، بلکہ بچی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کا نام یا اچھا بامعنی نام منتخب کریں۔

لسان العرب (1/ 305):

’’والمِحْرابُ: صَدْرُ البَيْتِ، وأَكْرَمُ مَوْضِعٍ فِيهِ، وَالْجَمْعُ المَحارِيبُ، وَهُوَ أَيضاً الغُرْفةُ. قَالَ وضَّاحُ اليَمَنِ:
رَبَّةُ مِحْرابٍ، إِذَا جِئْتُها، ... لَمْ أَلْقَها، أَو أَرْتَقي سُلَّما
وأَنشد الأَزهري قَوْلَ امْرِئِ الْقَيْسِ:
كَغِزلانِ رَمْلٍ فِي مَحارِيبِ أَقْوال
قَالَ: والمِحْرابُ عِنْدَ الْعَامَّةِ: الَّذِي يُقِيمُه النَّاسُ اليَوْمَ مَقام الإِمامِ فِي المَسْجد، وَقَالَ الزَّجَّاجُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَهَلْ أَتاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرابَ
؛ قَالَ: المِحْرابُ أَرْفَعُ بَيْتٍ فِي الدَّارِ، وأَرْفَعُ مَكانٍ فِي المَسْجِد. قَالَ: والمِحْرابُ هَاهُنَا كالغُرْفةِ، وأَنشد بَيْتَ وضَّاحِ اليَمَنِ. وَفِي الْحَدِيثِ:
أَنّ النَّبِيَّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَعَثَ عُروة بْنُ مَسْعودٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، إِلَى قومِه بالطَّائِف، فأَتاهم ودَخَل مِحْراباً لَهُ، فأَشْرَفَ عَلَيْهِمْ عندَ الفَجْر، ثُمَّ أَذَّن للصَّلاةِ.
قَالَ: وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنه غُرْفةٌ يُرْتَقَى إِلَيْهَا. والمَحارِيب: صُدُور المَجالِس، وَمِنْهُ سُمّي مِحْرابُ المَسْجِد، وَمِنْهُ مَحارِيبُ غُمْدانَ باليَمَنِ. والمِحْرابُ: القِبْلةُ. ومِحْرابُ المَسْجِد أَيضاً: صَدْرُه وأَشْرَفُ مَوْضِعٍ فِيهِ. ومَحارِيبُ بَنِي إسرائيلَ: مَسَاجِدُهم الَّتِي كَانُوا يَجلسون فِيهَا؛ وَفِي التَّهْذِيبِ: الَّتِي يَجْتَمِعُون فِيهَا لِلصَّلَاةِ‘‘. 

’’(حرب) الحاء والراء والباء أصول ثلاثة: أحدها السلب، والآخر دويبة، والثالث بعض المجالس. 
فالأول: الحرب، واشتقاقها من الحرب وهو السلب. يقال حربته ماله، وقد حرب ماله، أي سلبه، حربا. والحريب: المحروب. ورجل محراب: شجاع قؤوم بأمر الحرب مباشر لها. وحريبة الرجل: ماله الذي يعيش به، فإذا سلبه لم يقم بعده. ويقال أسد حرب، أي من شدة غضبه كأنه حرب شيئًا أي سلبه. وكذلك الرجل الحرب."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200921

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں