بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام ہریسہ رکھنا


سوال

’’ ہریسہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے?

جواب

’’ہریسہ‘‘  یہ  ’’ھرس‘‘  مادہ سے ہے، اس کے معنی ہیں : خوب کوٹنا۔ اور  ’’ہریسہ‘‘ ایک  عربی کھانے  کا نام ہے  جو گوشت اور گندم کو کوٹ کر بنائی جاتی ہے، اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ اس کے بجائے بچی کا نام صحابیات، نیک مسلمان خواتین، یا کسی اچھے بامعنی نام پر رکھ لیا جائے۔

الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية (3/ 990):
’’[هرس] الهَرْسُ: الدَقُّ. ومنه الهَريسَةُ. والمِهْراسُ: حجرٌ منقورٌ يُدَقُّ فيه ويُتَوَضَّأُ منه".

القاموس المحيط (ص: 581):
’’الهَرْسُ: الأكلُ الشديدُ، والدَّقُّ العَنِيفُ، ومنه: الهَرِيسُ والهَرِيسَةُ‘‘. فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200958

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں