لڑکیوں کا "ثمین" نام رکھنا کیسا ہے؟
ثمین (ثاء کے ساتھ) نام کا معنیٰ ہے: قیمتی، بیش قیمتی، یہ نام رکھا جا سکتا ہے، البتہ سمین (سین کے ساتھ) نام کا معنیٰ ہے: موٹا، اس لیے یہ نہیں رکھنا چاہیے۔
البتہ عربی زبان میں ثمین مذکر کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام" ثمینہ" رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206201013
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن