بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام خویصہ رکھنا


سوال

لڑکی کا خویصة نام رکھنا کیسا ہے؟واضح رہے یہ نام مشکوة شریف میں صحابی کا ذکر ہوا ہے۔

جواب

ہماری تلاش کے باوجود خویصۃ نام صحابی کا نہیں ملا البتہ "حُوَيِّصَةُ "حاءکے ساتھ "حویصۃ بن مسعود "صحابی کا نام ہے  اور مشکوۃ شریف میں بھی یہی نام مذکور ہے ،لڑکوں کے لیے ہی یہ نام رکھنا مناسب ہے، لڑکیوں کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن  میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے، لڑکی کے لیے "حویصۃ" نام رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔نیز اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سا ئٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے اس سے استفادہ کیاجاسکتا ہے ۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"عن رافع بن خديج وسهل بن أبي حثمة أنهما حدثا أن عبد الله بن سهل ومحيصة بن مسعود أتيا خيبر فتفرقا في النخل فقتل عبد الله بن سهل فجاء عبد الرحمن بن سهل وحويصة ومحيصة ابنا مسعود إلى النبي صلى الله عليه وسلم فتكلموا في أمر صاحبهم فبدأ عبد الرحمن وكان أصغر القوم فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: " كبر الكبر قال يحيى بن سعد: يعني ليلي الكلام الأكبر فتكلموا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «استحقوا قتيلكم أو قال صاحبكم بأيمان خمسين منكم» . قالوا: يا رسول الله أمر لم نره قال: فتبرئكم يهود في أيمان خمسين منهم؟ قالوا: يا رسول الله قوم كفار ففداهم رسول الله صلى الله عليه وسلم من قبله. وفي رواية: «تحلفون خمسين يمينا وتستحقون قاتلكم أو صاحبكم» فوداه رسول الله صلى الله عليه وسلم من عنده بمائة ناقة."

(کتاب القصاص ، باب القسامة،2/ 1048 ط: المکتب الاسلامي ۔ بیروت)

اسد الغابۃ  فی معرفۃ الصحابۃ میں ہے:

"حويصة بن مسعود بن كعب بن عامر بن عدي بن مجدعة بن حارثة بن الحارث بن الخزرج بن عمرو بن مالك بن الأوس الأنصاري الأوسي ثم الحارثي أبو سعد وهو أخو محيصة لأبيه وأمه.

شهد أحدا، والخندق، وسائر المشاهد مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بعدهما."

(باب الحاء و الواو،2 /97، ط: دارالکتب العلمیة)

 فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144312100799

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں