بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام عِظمہ رکھنا


سوال

کیا لڑکی کا نام عِظمہ(عین کے نیچے زیر کے ساتھ) رکھ سکتے ہیں؟

جواب

عِظمہ (عین کے زیر کے ساتھ) کا کوئی معنی نہیں ،لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے،تاہم عَظَمَۃٌ (عین اور ظاء کے  زبر کے  ساتھ) کا معنی بڑائی ہے،یہ نام رکھا جاسکتا ہے،تاہم بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام ازواج مطہرات صحابیا ت رضی اللہ عنہن  یا کسی نیک خاتون کے نام پر رکھا جائے۔

لسان العرب میں ہے:

والعظمة والعظموت: الكبر، وعظمة اللسان: ما عظم منه وغلط فوق العكدة، وعكدته .... والعظمة والعظامة والعظّامة، بالتشديد، والإِعظامة والعظيمة: ثوب  تعظّم به المرأة عجيزتها."

(حرف الميم ، فصل العين المهملة ، ج: 12، ص: 410 ،ط: دار الصادر)

القاموس المحیط میں ہے:

"والإِعظامة والعظمة بالضم و فلانا عظمة : ضرب عظامه، والعظمة: محركةً وكرمّانة، وعظمة اللسان، محركة: ما غلظ منه."

(باب الميم ، فصل العين، ص: 1139، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407100645

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں