بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام: انسه زمان يا انيسه زمان نام رکھنا؟


سوال

انسہ زمان کا معنی کیا ہے اور انسہ زمان نام رکھنا کیسا ہے؟ انیسہ زمان کا معنی کیا ہے اور انیسہ زمان نام رکھنا کیسا ہے؟ ان دونوں میں سے کون سا نام بہتر ہے؟

جواب

اَنِسَہ:  پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔ (مصباح اللغات:(ص:42)،ط۔ادارة العلم  نوشہرہ، پاکستان)،  انسہ زمان کا مطلب ہوگا: زمانے کی پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔

اَنِیَسہ:  1) مانوس،2)انسیت بخشنے والی، 3) ہر وہ چیز جس سے انس حاصل ہو، 4) آگ۔ (دیکھیے القاموس الوحید، (ص:138) ط: ادارہ اسلامیات، لاہور، کراچی) انيسه زمان کا مطلب ہوگا: زمان سے مانوس، زمانہ کو انس بخشنے والی لڑکی۔ 

ان دونوں ناموں میں سے کوئی بھی نام رکھنا درست ہے۔ البتہ اس سے ملتا جلتا نام (اُنَیْسَہ) رکھنا زیادہ بہتر ہے؛ کیوں کہ کئی صحابیات رضوان اللہ علیہن (اُنَیْسَہ)نام سے موسوم تھیں۔ (دیکھیے: الاصابة فی تمییز الصحابة : کتاب النساء، حرف الالف(4/ 238، 239)،ط۔دار الکتاب العربی، بيروت)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200400

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں