بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام کشف الخیر رکھنا درست ہے


سوال

 لڑکی کا کشف الخیر نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"کشف" کا معنی ہے: 'كھولنا، واضح کرنا، ظاہر/اظہار کرنا' اور  "الخیر" کا معنی ہے: 'بھلائی، اچھائی، خوبی' یا 'زیادہ اچھا'؛ اس طرح   "کشف الخیر" کا معنی ہوا: 'خوبی ظاہر کرنا' اور لڑکی کا نام رکھنے کی صورت میں اس کا معنی ہوگا: '(فطرت کی یا اپنی اور دوسروں کی) اچھائی اور خوبی  ظاہر کردینے والی'؛ لہذا لڑکی کا نام  "کشف الخیر" رکھنا درست ہے۔

القاموس الوحید میں ہے:

"کشَف الشيءَ و عنه: کھولنا، پردہ ہٹانا، ڈھکن کھولنا۔ الأمرَ وعنه: انکشاف کرنا، ظاہر کرنا۔"

(مادہ: ک۔ش۔ف، ص:1408، ط: ادارہ اسلامیات)

و فیہ ایضًا:

"الخیر: اسم تفضیل خلافِ قیاس (یہ مصدر بھی ہے، یعنی: خِیار، خَیر اور خِیَرۃ) ، بمعنی: زیادہ اچھا، زیادہ بہتر، زیادہ مفید، زیادہ نیک۔

۔۔۔ (1) بھلائی، خوبی۔ (2)نیکی، خوش بختی۔ (3)برکت۔ (4)نفع، فائدہ۔ (5)مال و دولت، بہت عمدہ مال۔"

(مادّہ: خ۔ی۔ر، ص:489، ط: ادارہ اسلامیات)

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101390

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں