بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا عیشہ نام رکھنا


سوال

 "عیشہ" نام  لڑکی کے لیے  رکھنا صحیح ہے؟  قرآن مجید کی ایک آیت میں آیا ہے۔

جواب

عیشه (عِيْشَة۔عین کے نیچے زیر کے ساتھ)  اس  کے معنی زندگی کے ہیں،  لڑکی کا یہ نام رکھنا جائز ہے۔

البتہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن اجمعین یا نیک خواتین کے نام پر رکھنا چاہیے، ہماری ویب سائٹ پر "اسلامی نام" کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ایک ذخیرہ موجود ہے، جس میں آپ اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

استفادہ کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:

اسلامی نام

القاموس المحيط میں ہے :

 "العيش: الحياة، عاش يعيش عيشا ومعاشا ومعيشا ومعيشة وعيشة، بالكسر، وعيشوشة وأعاشه وعيشه، والطعام، وما يعاش به، والخبز، والمعيشة التي تعيش بها من المطعم والمشرب، وما تكون به الحياة، وما يعاش به أو فيه."

(1 / 599، فصل العین، ط:مؤسسة الرسالة، بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100873

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں