بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کے ناموں سے متعلق راہ نمائی


سوال

لڑکی کا ایسا نام عنایت فرمادیں جس میں برکت لانے کے معنی ہوں!

جواب

صحابہ  کرام  اور  صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھنا باعثِ برکت و فضیلت ہے  اور  ان سے محبت  کی علامت بھی ہے۔ اس نیت سے نام رکھنے  میں  پھر ان ناموں کے معانی کو نہیں دیکھا جاتا، کیوں کہ ان ناموں کے معتبر، مستند اور مبارک ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ یہ ان حضرات کے نام ہیں جنہوں نے براہِ  راست نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی با برکت صحبت اُٹھائی ہے۔

لہٰذا لڑکی کا نام کسی بھی صحابیہ کے نام پر رکھ لیں تو اس میں برکت ہوگی، ان شاء اللہ۔ آسانی کے لیے ذیل میں چند صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء مبارکہ ذکر کیے جاتے ہیں:

اُمامَهاَروىٰآمِنَهبَرَكَهبُرَيْدَه
بَرِیرَهتَیْماثُوَيبَهجُمَانَهجُوَیرِیَه
حَمَامَهحَرمَلهحَمنَهحواءحَسَّانَه
خَالِدهخَنسَاءخَوْلَهدُرَّهذُرَّه
رُبَیِّعرَملَهرُفَیدَهرُقُیقَهرُمَیثَه
رُمَیصَاءرَوضَهرَابطهزِِنِّیرهسائِبه
سارَهسِدرَهسَدُوسسُدَیسهسُعاد
سَلامَهسُمَیرَهسُمَیکَهسَفَّانهشَیمَاء
شُمَیلَهعاتِکَهعَمرَهعَفرَاءعُمَارَه
عَمَّارَهغَزوَهفَارِعَهفُرَیعَهقَیْلَه
كَبشَهلُبَابَهمَارِیَهمَيمُونَهنَائِله
نَفِیسَههِنْدیُسَیرَه  

وہ صحابیات رضی اللہ عنہن جن کے نام ’’اُم‘‘ کے ساتھ شروع ہوتے ہیں:

أُم بَردَهأُم ثَوبانأُم حارِثهأُم حَبِیْبَهأُم حَرَام
أُم حَکِیمأُم دَحَاحأُم الدَّرْدَاءأُم رُومَانأُم زُفر
أُم سُلَیْم
أُم سُلَیْط
أُم شَرِِیک
أُم عَطِیَّه
أُم عَمَّاره
أُم فَروَه
أُم كُلثُوم
أُم مِسطَح
أُم نِیار
 

 مذکورہ بالا ناموں کے علاوہ ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بھی لڑکے اور لڑکیوں کے نام تلاش کیے جاسکتے ہیں، لنک یہ ہے:

https://www.banuri.edu.pk/islamic-name

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں