بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا عنائشہ احمد نام رکھنا


سوال

عنائشہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ ع پر زبر ہے کیا لڑکی کا نام عنائشہ احمد رکھ سکتے ہیں جب کہ والد کا نا م احمد نہیں ہے؟

جواب

کافی تلاش کے باوجود عنائشہ لفظ معتمدعربی کتب میں میں نہیں ملا،البتہ اس کا مادہ عین ،نون ،شین ہے ،جس کا معنی ہےموڑنا،غصہ دلانا،ا  س  معنی کے لحاظ سے مذکورہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے،لہذاعنائشہ کی بجائے عائشہ رکھ لیں توزیادہ بہترہوگا۔

نيزلڑکی کے نام کے ساتھ باپ کانام لگانےکا مقصد چوں کہ تعارف اورشناخت ہوتی ہے،لہذاجب لڑکی کے والدکانام احمدنہیں ،تومذكوره نام لگانے كا مقصد (تعارف ،شناخت ) ہی نہیں رہا، لهذامذكوره لڑکی کے نام کے ساتھ احمدنہ لگاناہی بہترہے۔

لسان العرب میں ہے:

"عنشه عنشا: أغضبه. وعنيش وعنيش: اسمان."

(فصل العین المھملة،ج: 4، ص : 321 ،ط : دار صادر۔بیروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404100739

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں