بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کے نام کے لیے راہ نمائی


سوال

لڑکے کا کوئی اچھا  سا اسلامی نام بتائیں جو  بولنے میں آسان ہو اور جس کا مطلب  ذہین ، دانا عقل مند ہو جو بچے کی شخصیت پر اچھا اثر ڈالے !

جواب

ذیل  میں سوال میں ذکر کردہ معنی کے لحاظ سے چند نام درج ذیل ہیں، ان میں سے کوئی بھی نام رکھا  جاسکتا ہے:

"حَازِم" : صحابی کا نام،  بمعنی عقل مند، ہوشیار، دوراندیش، محتاط۔

حَاذِق :  باکمال ، ماہر ، ہوشیار ۔

نَبْہَان:    اس کے  معنی ہیں: ذہین، شریف ومعزز ۔

ذَکَاء :    اس کے  معنی ہیں:ذہانت وہوشیاری۔

ذَکِی: ذہین و ہوشیار، زود فہم۔

ثَقِیْف : عقل مند، زیرک و چالاک، بہت ہوشیار، ذہین، دانش وَر، حاذق وماہر۔

فَہِیْم:سمجھ دار۔

لَبِیْب : دانش مند، عقل مند۔

مزید تفصیل کے  لیے درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200635

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں