بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کے لیے ہتیم نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

لڑکے کے لیے ہتیم نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"ہتیم"نام کا ایک معنی ہے" وہ شخص جس کے اگلے دانت ٹوٹے ہو ئے ہوں "۔

مذکورہ نام رکھنا بہتر نہیں ہے ،بہتر یہ ہے  کہ لڑکے کا نام  انبیاء کرام علیہم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ،تابعین رحمہم اللہ ، کے ناموں میں سے کسی کانام رکھا جائے ۔

لسان العرب ميں هے:

"وفي الْحديث:نهى أن يضحى بهتماء؛ هي التي انكسرت ثناياها من أصلها وانقلعت۔۔۔وهاتم وهتيم: اسمان؛ قال ابن سيده: وأرى هتيما تصغير ترخيم."

(ج:12،ص:600،ط:دار صادر - بيروت)

تاج العروس میں ہے:

"(هتم فاه يهتمه) هتما: (ألقى مقدم أسنانه، كأهتمه)إِذا كسر أسنانه۔۔۔(و) هتم (كفرح: انكسرت ثناياه، من أصولها)."

(ج:34،ص:66،ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں