بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کانام نمران رکھنا


سوال

 کیا لڑکے نام نمران   رکھا جاسکتا ہے ؟

جواب

لفظ "نمران " عربی زبان کا لفظ ہے اس کا اصل مادہ لفظ "نمر" ہے جس کے معنی عربی زبان میں چیتے /چیتے جیسے رنگ والا (یعنی چت کبرا) ہوناکے لئے آتے ہیں  ، ‏لیکن چوں کہ اس سے مراد   "بہادر " بھی ہوسکتا ہےجیساکہ  کلام عرب میں رائج ہے  شیر سے بہادر مراد لیا جاتا ہے ، اس کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔

لسان العرب میں ہے :

"‏ ( نمر ) النُّمْرَةُ النُّكْتَةُ من أَيِّ لونٍ كان والأَنْمَرُ الذي فيه نُمْرَةٌ بيضاء وأُخرى ‏سوداء والأُنثى نَمْراءُ والنَّمِرُ والنِّمْرُ ضربٌ من السباع أَخْبَثُ من الأَسد سمي ‏بذلك لنُمَرٍ فيه وذلك أَنه من أَلوان مختلفة والأُنثى نَمِرَة‎.‎"

(لسان العرب ج : 5 ص : 234 ط : دارصادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں