نشاط نام لڑکے کا رکھنا کیسا ہے؟
نَشاط کے معنی ہیں: بشاشت، مستعّدی، چستی، کسی کام کے لیے نفس کا تیار ہونا ، لہذا لڑکے کا ”نشاط“ نام رکھنا جائز ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"نشط: النشاط: ضد الكسل يكون ذلك في الإنسان والدابة، نشط نشاطا ونشط إليه، فهو نشيط ونشطه هو وأنشطه؛ الأخيرة عن يعقوب. الليث: نشط الإنسان ينشط نشاطا، فهو نشيط طيب النفس للعمل."
(فصل النون، 7/ 413، ط: دار صادر بيروت)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144503100412
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن