بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کا نام ادیان رکھنا


سوال

میرا ایک لڑکا پیدا ہوا،میری ماں اس کا نام ادیان رکھنا چاہتی ہیں،  کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ 

جواب

’’اَدیان‘‘  دِین کی جمع ہے، جس کے مختلف معانی  ہیں، مثلاً مذہب،  ہر وہ طریقہ جس کے ذریعہ اللّٰہ کی عبادت کی جائے، ملت، شریعت، اسلام، دل سے اعتقاد ، زبان سے اقرار، بدلہ۔ مذکورہ  نام  غلط تو نہیں، البتہ  بہتر یہ ہے  انبیاءِ  کرام  علیہم السلام  یا صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کے نام پر نام رکھاجائے تو  باعثِ  برکت ہوگا۔

المعجم الوسيط میں ہے:

''الدين الديانة - اسم لجميع ما يعبد به الله و الملة و الاسلام الاعتقاد بالجنان و الاقرار باللسان.''

(باب الدال، ص:307، ط: دار الدعوة)

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144408102522

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں