بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نرینہ اولاد کے حصول کے لیے وظیفہ


سوال

لڑکا پیدا ہونے کا وظیفہ؟

جواب

بچہ ہو یا بچی ، دونوں اللہ تعالی کی نعمتیں ہیں، اصل یہ ہے کہ ان کی تربیت کا اہتمام اور ان کے نیک بننے کی فکر ہو،  اور  یہ دعا کریں کہ اللہ نیک صالح اولاد سے نوازے ، خواہ بچہ ہو یا بچی۔

نرینہ اولاد  کے  حصول کے لیے  ”یامتین“  کا طریقہٴ عمل،  بتایا جاتا ہے کہ عورت کا شوہر عورت کے پیٹ پر ناف کے گرد دائرے کی صورت میں ستر بار  شہادت کی انگلی پھیرے اور ساتھ ساتھ  ستر مرتبہ ’’یامتینُ‘‘ پڑھے۔ (ماخوذ از "اعمالِ قرآنی، ص: 67)  فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144412100755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں