بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احتلام کیوں ہوتا ہے؟


سوال

میرے بیٹے کو ہر 10 سے 15 دن میں احتلام ہوجاتا ہے، اس کی عمر ابھی 12 سال ہے، وہ مجھ سے پوچھتا ہے کہ یہ کیوں ہوتا ہے کیونکہ اس وجہ سے اس کی نماز قضا ہوجاتی ہے؟

جواب

بلوغت کے بعد احتلام ہونا ایک فطری امر ہے ،بچہ چونکہ کم عمری کی وجہ سے ناسمجھ ہےاس لیے اسے پیار محبت سے سمجھا دیاجائےاور احتلام کے بعد کے احکامات پاکی ،غسل وغیرہ کی تعلیم دے دی جائے اور اس کے تربیت پر خصوصی توجہ دیں ،نیک مجالس میں شرکت کا عادی بنائیں ،موبائل کے غلط استعمال اور برے دوستوں کی صحبت سے بچانے کا اہتمام کریں اور بچے کا سوال یہ ہے کہ یہ کیوں ہوتا ہے تو اس کو سمجھادیں تاکہ اس کے بعد غسل کرے اور اگر کپڑے پر لگا ہے تو اس کو دھوکر پاک کرے اور ذہن کو بھی پاک صاف رکھے۔

بدائع الصنائع میں ہے :

"البلوغ في الغلام يعرف بالاحتلام والإحبال والإنزال، وفي الجارية يعرف بالحيض والاحتلام والحبل، فإن لم يوجد شيء من ذلك فيعتبر بالسن.

(أما) معرفة البلوغ بالاحتلام فلما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه قال: «رفع القلم عن ثلاثة منها الصبي حتى يحتلم."

(ج 7ص171ط:دارالکتب العلمیۃ) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508101424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں