بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکا بالغ کب ہوتا ہے؟


سوال

میری عمر کم از کم اٹھارہ سال ہے۔ لیکن مجھے اب تک پتا نہیں چلا کہ میں بالغ ہوں یا نہیں؟ مطلب انسان کو کس طرح پتا چلے گا کہ وہ بالغ ہے یا نہیں؟ مجھے کوئی گندا خواب بھی نہیں آیا ۔اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں؟

جواب

بالغ ہونے کی علامت یہ ہےکہ لڑکے کو احتلام یا انزال ہوجائے،اگر بلوغت کی کوئی علامت نہ پائی جائے تو قمری حساب سے پندرہ سال کی عمر ہونے پر لڑکے کو بالغ تسلیم کیا جائے گا۔

لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ پندرہ سال کی عمر سے بالغ ہو چکے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والإنزال) والأصل هو الإنزال (والجارية بالاحتلام والحيض والحبل) ولم يذكر الإنزال صريحاً؛ لأنه قلما يعلم منها (فإن لم يوجد فيهما) شيء (فحتى يتم لكل منهما خمس عشرة سنةً، به يفتى) لقصر أعمار أهل زماننا".

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)، کتاب الحجر، فصل بلوغ الغلام بالاحتلام، 6/ 153، ط: سعيد)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144509100829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں