بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑائی والے مرغ بیچنا


سوال

 کیا اصیل مرغ کا فارم بنا کر اس کے بچے فروخت کرنا حلال ہے جب کہ یہ پتا ہو کہ لوگ ان کو پال کر لڑائی کروائیں گے؟

جواب

مرغ کا گوشت چوں کہ کھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، لہذا آپ کے لیے اصیل مرغ کو بیچنے میں شرعًا کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ جانور کو لڑانا اور اس پر جوا وغیرہ لگانا حرام ہے۔

تحفة الأحوذي (5/ 299):
"قوله: (عن التحريش بين البهائم) هو الإغراء وتهييج بعضها على بعض كما يفعل بين الجمال والكباش والديوك وغيرها. ووجه النهي أنه إيلام للحيوانات وإتعاب لها بدون فائدة بل مجرد عبث وحديث بن عباس هذا أخرجه أبو داود".

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111200305

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں