بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لامیہ نام رکھنا


سوال

اگر بچی کا نام  "لامیہ"  رکھیں تو  یہ  رکھنا  ٹھیک  ہے  اور  اس  کے معنی  کیا ہیں؟ اور اس کی اصل "لامیہ"  ہے یا "لامییہ"؟

جواب

لَامِیَہ   ’’لمي‘‘سے ہے، اسی سے "لمیاء" بھی ہے، جس کے معنی  باریک ہونٹ، خوب صورت، سایہ دار   درخت ۔ اس کے علاوہ بھی  معانی   آتے ہیں۔

مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہوگا۔

قاموس المعانی و الاسماء میں ہے:

"اسم علم مؤنث اصله: لمياء : هى شجرة مسودة الظل، وهي من اسودت شفتها وتحددت في جمال وحسن."

اللَّمْيَاءُ : (معجم الوسيط) :

" اللَّمْيَاءُ اللَّمْيَاءُ شَفةٌ أو لِثَةٌ لَمْياءُ: لطيفةٌ قليلةُ الدَّمِ، أو قليلةُ اللحم."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں