بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لیکوریا کی رطوبت ناقض وضو ہے


سوال

کیا لیکوریا سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

لیکوریا کی رطوبت اورپیشاب کا قطرہ ناپاک ہے، اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، دوبار بغیر وضو کیے نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔

البتہ کسی کو اگر یہ بیماری  اتنی زیادہ ہو کہ کسی نماز کے مکمل وقت میں اسے اتنا وقفہ بھی نہ ملے جس میں وہ وضو کرکے پاکی کی حالت میں  اس وقت کی فرض نماز ادا کرسکے تو وہ معذور کے حکم میں ہوگی، اور معذور کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کا وقت داخل ہونے  کے بعد ایک مرتبہ وضو کرلے اور پھر اس میں جتنی چاہے نماز پڑھے، اگر وضو کے بعد  لیکوریا  کی رطوبت (یعنی جس بیماری کی وجہ سے وہ معذور کے حکم میں ہے) کے  علاوہ کوئی اور وضو توڑنے والی چیز  صادر ہو تو دوبارہ وضو کرے ورنہ دوبارہ  وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور نماز کا وقت ختم ہوتے ہی اس کا وضو ختم ہوجائے گا، اگلی نماز کے وقت کے لیے دوسرا وضو کرنا ہوگا، اور اگر کسی بھی نماز کا مکمل وقت اس عذر (لیکوریا) کے بغیر گزر جائے تو اب یہ خاتون شرعی معذور نہیں رہے گی۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144205201263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں