بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لفظ الضالین کی صرفی اور نحوی تحقیق


سوال

لفظِ "الضالین" کی صرفی اور نحوی تحقیق بتائیں ۔

جواب

لفظِ "الضالّین" جمع مذکر سالم ، اسمِ فاعل کا صیغہ ہے اور یہ نحوی لحاظ سے"المغضوب" پر عطف ہونے کی وجہ سے حالتِ جری میں ہے۔

اعراب القرآن للنحاس میں ہے:

"والضَّالِّينَ عطف على «المغضوب عليهم» والكوفيون يقولون: نسق، وسيبويه يقول: إشراك. والأصل في الضّالين: الضاللين ثم أدغمت اللام في اللام فاجتمع ساكنان وجاز ذلك لأن في الألف مدّة والثاني مدغم."

(شرح إعراب سورة أم القرآن، 22/1، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100206

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں