بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لفظِ ان شاء اللہ کی ادائیگی کا طریقہ


سوال

"ان شاء اللہ"  کو ملا کر  بولیں  یا الگ الگ لفظوں سے بولیں؟  

جواب

تلفظ  اور   املاء  کے  قواعد مختلف  ہوتے ہیں،  لفظِ "ان شاء اللہ" تلفظ میں یعنی زبان سے ادا کرنے میں ملا کر ہی بولا جائے گا، درمیان میں وقف کر کے نہیں کہا جائے گا، البتہ تحریر میں جب یہ لفظ لکھا جائے گا تو  اس کو   "انشاء اللہ"  (ملاکر) نہیں لکھنا چاہیے، بلکہ الگ الگ  لکھنا چاہیے،  جیسا سوال میں لکھا ہوا ہے۔  فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:

’’ان شاء اللہ‘‘ لکھنے کا درست طریقہ


فتوی نمبر : 144209201356

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں