بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لفظ الله اور اسم محمد كو بے ادبی سے بچانے كے ليے جلانے كاحكم


سوال

اللہ تبارک وتعالی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم   کا اسم مبارک کسی صفحہ پر  لکھا ہوا ہو تو ،کیا اس صفحہ کو جلاسکتے ہیں تاکہ بے ادبی نہ ہو ؟وضاحت مطلوب ہے ۔

جواب

ان اوراق سے اللہ تعالی ، انبیاء کرام علیہم السلام اور ملائکہ کے نام نکال کر جلانا جائز ہے ،مگر بہتر یہ ہے کہ ان کو  دفن کردیا جائے یا جاری پانی میں بہادیاجائے۔

(احسن الفتاوی، 8/16،ط: سعید )

فتاوی شامی میں ہے :

"الکتب التی لاینتفع بها یمحی فیها اسم اللّٰہ وملائکته ورسله ویحرق الباقی ولابأس بأن تلقی فی ماء جار کما هی أوتدفن وهو أحسن کما فی الأنبیاء عليهم السلام." 

    (ج:4،ص:422،ط:سعید)                  

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144308101155

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں