بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لفظِ مدرسہ کی تحقیق


سوال

مدرسہ کا درست تلفظ بتا دیں، اردو لغات میں مدرسہ را کی کسرہ کے ساتھ ملتا ہے، فارسی لغات میں را کے فتحہ اور کسرہ دونوں کے ساتھ ملتا ہے، جبکہ عربی لغات میں را کے فتحہ کے ساتھ ملتا ہے۔

براہ کرم صرفی دلیل کے ساتھ درست تلفظ بتائیں، مزید یہ کہ آیا یہ نصر ینصر سے ہے یا ضرب یضرب سے ہے؟ 

جواب

دَرَسَ یَدرُسُ دَرساًیہ باب نصر ینصر سے ہے معنی پڑھنا، بابِ تفعیل سے معنی پڑھانا۔

القاموسُ الوحید میں ہے:

المَدْرَسُ: تعلیم گاہ، تلاوت گاہ، مطالعہ گاہ ۔ جمع: مَدَارِسُ

دَرَسَ الکِتَاب:کتاب غور سے پڑھنا ، مطالعہ کرنا

اَلْمَدْرَسَةُ: تعلیم گاہ، سکول، مدرسہ، درس گاہ، مکتب فکر، فلاسفہ یا دانشوروں اور محققین کی ایک جماعت جو خاص مسلک کے پابند اور ایک ہی رائےاور  نظریہ کے حامل ہوں، جیسے: مَدْرَسَۃُ الشاہ ولی اللہ الدھلوی: شاہ والی اللہ کا مسلک و مشرب جس کے متبع تمام اہلِ حق علماءِہندہیں۔

ھو من مَدْرَسَةِ فلانٍ:  وه فلاں شخص كے مسلك یا نظریہ سے متعلق ہے۔ جمع: مَدَارِسُ

(بابُ الدَّال، د-------ر، ص:426، ط:ادارہ اسلامِیَّات)

فیروزاللغات میں ہے:

مدرَسہ۔ (مَد۔رَ۔سَہ)  مکتب،اسکول۔

(م-د، ص:624، ط: فیروز سنز)

اور ’’مدرسہ‘‘ راء کے فتحہ کے ساتھ ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں