بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لیڈی ڈاکٹر کا بچوں کی اسپشلسٹ بننے کا حکم


سوال

میری بیٹی ڈاکٹر ہے، اب بچوں کی اسپیشلسٹ بننے کا ارادہ ہے، کیا آج کے ماحول میں آگے پڑھایا جائے یا نہیں؟

جواب

سائل کی بیٹی کے لیے بچوں کی اسپیشلسٹ بننا جائز ہے،بشرطیکہ پردے کا اہتمام کیا جائے، پڑھائی میں مرد و زن کا اختلاط نہ ہو، خواتین اساتذہ سے پڑھا جائے،  اگر مرد استاد پڑھا رہے ہیں تو   درمیان میں کوئی حائل ہو، دیگر غیر محرموں کے سامنے بھی چہرے کا پردہ ہو، مرد  استاد   سے بھی شدید ضرورت کے بغیر گفتگو نہ کرے، نیز بے تکلفانہ گفتگو  نہ ہو، یونی  ورسٹی  یا کالج  اپنی نگرانی میں پہنچانے کا انتظام ہو۔

سنن الترمذي میں ہے:

' عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «المرأة عورة، فإذا خرجت استشرفها الشيطان».هذا حديث حسن صحيح غريب'.

(ابواب الرضاع، جلد:3، صفحه: 1173، طبع: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي)

فتح الباري لابن حجر میں ہے:

'ولأحمد والطبراني من حديث أم حميد الساعدية: «أنها جاءت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله إني أحب الصلاة معك! قال: قد علمت، وصلاتك في بيتك خير لك من صلاتك في حجرتك، وصلاتك في حجرتك خير من صلاتك في دارك، وصلاتك في دارك خير من صلاتك في مسجد قومك، وصلاتك في مسجد قومك خير من صلاتك في مسجد الجماعة». وإسناد أحمد حسن، وله شاهد من حديث بن مسعود عند أبي داود.'

(قوله باب خروج النساء إلى المساجد بالليل والغلس، جلد:2، صفحه:  349، طبع: دار المعرفة)

بدائع الصنائع میں ہے:

'(وأما) النوع السادس: وهو الأجنبيات الحرائر، فلا يحل النظر للأجنبي من الأجنبية الحرة إلى سائر بدنها إلا الوجه والكفين ؛ لقوله تبارك وتعالى: ﴿قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ﴾ إلا أن النظر إلى مواضع الزينة الظاهرة وهي الوجه والكفان'۔

(کتاب الاستحسان، جلد:5، صفحہ: 121، طبع:  دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں