لڑکی کا نام خولہ رکھا ہے، اس معنیٰ کیا ہے؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
’’خولہ‘‘ نام کی کئی صحابیات ہیں، لہذا بچی کا خولہ نام درست ہے، اور صحابیہ کا نام ہونا ہی برکت کے لئے کافی ہے، معنیٰ کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں۔
معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم میں ہے:
"خولة بنت حكيم بن أمية بن حارثة بن الأوقص بن مرة بن هلال السلمية، امرأة عثمان بن مظعون، هي التي وهبت نفسها للنبي صلى الله عليه وسلم، روى عنها سعد بن أبي وقاص."
(ج: ۶، صفحہ: ۳۳۰۶، ط: دارالوطن للنشر ، الریاض)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144505102076
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن