بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لدیدہ فرزانہ نام کامطلب، اور یہ نام رکھنے کاحکم


سوال

’’لدیدہ فرزانہ‘‘ نام کا معنی کیا ہے ؟اور کیا اس نام کو کسی لڑکی کے  لیے منتخب کر سکتے ہیں، بچی کو پیدا ہوئے ایک مہینہ سے زیادہ ہو گیا؛ اس لیےبرائے مہربانی جلدی بتائیں!

جواب

’’لَدِیدہ‘‘  عربی زبان کالفظ ہے ،جس کامعنی ہے :ہرابھراشاداب باغ۔اور  ’’فرزانہ‘‘  فارسی زبان کالفظ ہے، جس کامعنی ہے: دانا،عقل مند، ہوشیار۔ اس نام کامعنی درست ہے ،اس لیے کسی لڑکی کایہ نام رکھاجاسکتاہے۔

القاموس الوحید میں ہے:

"اللديدة:ہرابھراشاداب باغ۔"

فیروز اللغات میں ہے:

"فرزانہ: (ف) عاقل،دانا،دانش مند،سمجھ دار۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں