بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کوئی شخص کنسٹرکشن کا کام نہیں کرتا ہو اور وہ لیبر کارڈ بنوائے تو ان پیسوں کا حکم


سوال

فتویٰ نمبر 144401101293 کے سوال کی وضاحت وہی ہے جو سوال میں کی جا چکی کہ حکومت جو پیسے دیتی ہے، ان پیسوں کا" مد ،عنوان، شرط" ،یہی ہے کہ یہ پیسے کنسٹرکشن کا کام کرنے والے کے لیے ہے ،تو جو کنسٹرکشن کا کام نہیں کرتا ،اگر اس نےلیبر کارڈ بنوایا اور حکومت نے پیسے ڈالے، تو کیا اس کے ذمے واجب ہے کہ وہ ان پیسوں کو واپس کر دے؟

سابقہ سوال   [144401101293] درج ذیل ہے:

’’لیبر کارڈ بنانے والے نے یہ بات بتائی کہ لیبر کارڈ کنسٹرکشن کا کام کرنے والے کے لئے ہے ،تو میرا سوال یہ ہے کہ جو کنسٹرکشن کا کام نہیں کرتا اگر وہ لیبر کارڈ بنواۓ اور سرکار اسکے لیبر کارڈ میں پیسے ڈال دے جو کنسٹرکشن کا کام نہیں کرتا تو کیا اسے ان پیسوں کو لوٹانا ضروری ہے؟‘‘

جواب

واضح رہے کہ حکومت   نے  لیبر کارڈاگر کنسٹرکشن کے  شعبہ سے منسلک افراد کے لیے جاری  کیا ہےتو  ان کے علاوہ دوسرے شعبے سے منسلک افراد کے لیے اس کارڈ کو بنوا کر اس کے ذریعے رقم لینا جائز نہیں ہے اور اگر کوئی شخص جو کہ کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ نہیں ہے اور وہ یہ لیبر کارڈبنوائے  اور رقم وصول کرے تو یہ فعل دھوکہ دہی میں شامل ہوگا اور اس نے جتنی رقم لے لی ہے تو  متعلقہ حکومت کو وہ رقم لوٹانا ضروری ہے ۔

حدیث شریف میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من ‌غشنا ‌فليس ‌منا."

(المعجم الكبير للطبراني،باب عكرمة عن ابن عباس،221/11،ط:مكتبة ابن تيمية)

ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والأجرة إنما تكون ‌في ‌مقابلة ‌العمل."

(كتاب النكاح ،مطلب أنفق على معتدة الغير،156/3،ط:ايچ ايم سعيد)

وفیہ ایضا:

''والحاصل: أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، و إلا فإن علم عين الحرام فلا يحل له، وتصدق به بنية صاحبه''.

(کتاب البیوع ،مطلب فيمن ورث مالاً حراماً، 5/ 55،ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401101956

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں