بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ذی الحجہ کے تمام روزے رکھنا ضروری ہے


سوال

ذو الحجہ  کی یکم   سے 9 تاریخ  تک جو روزے  رکھے جاتے ہیں،  کیا یہ روزے کم بھی رکھ سکتے ہیں اور ترتیب کیا ہوگی اور کم سے کم کتنے رکھ سکتے ہیں ؟ 

جواب

ذوالحجہ کے نو روزے طاقت اور استطاعت کے مطابق جتنے رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں مسلسل نو روزے بھی رکھ سکتے ہیں اور اس سے کم بھی رکھنا دررست ہے اس میں کوئی خاص ترتیب ضروری نہیں ۔البتہ نو ذو الحجہ کے روزے کی فضیلت بہت زیادہ ہے اس لیے اس کا اہتمام کرلینے چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201874

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں