یتیم پوتے کا میراث میں شرعی حصہ کیا ہے؟
مرحوم کی حقیقی اولاد کی موجودگی میں یتیم پوتا اپنے دادا / دادی کے ترکہ کا حق دار نہیں، البتہ اگر دادا کی وفات کے وقت یتیم کا والد زندہ تھا، لیکن دادا مرحوم کے ترکہ کی تقسیم سے قبل اس (یتیم کے والد) کی وفات ہوئی ہو تو اس صورت میں وہ دادا کی میراث کا اس طور پر حق دار ہوگا کہ وہ اپنے والد کی جگہ ان کا حصہ وصول کرے گا۔
تفصیل کے لیے دیکھیے:
پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201267
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن