بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

"کیا وہ خدا بن گیا" کہنے کا حکم


سوال

ایک مغرور شخص کے متعلق  آپس میں  بات  چیت کرتے  ہوئے ، اس شخص کی ایک غرور بھری حرکت سن کر میرے منہ سے نکل گیا کہ  "کیا وہ خدا بن گیا ہے" کیا یہ کفریہ جملہ ہے؟کیا مجھے تجدیدِ  ایمان اور تجدیدِ  نکاح کی ضرورت ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں آپ کا مذکورہ شخص کے بارے میں یہ جملہ " کیا وہ خدا بن گیا ہے" کہنے سے  کفر لازم نہیں  آتا،  اور اس جملہ سے تجدیدِ  نکاح اور تجدیدِ  ایمان بھی لازم نہیں۔  البتہ آئندہ گفتگو  میں احتیاط کرنا  لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209201131

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں