بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سید شخص سید کو زکات دے سکتا ہے؟


سوال

امام ابو یوسف رحمہ اللہ کیا   سید کا سید کو زکوٰۃ دینے کے حق میں تھے ۔

 یہ بات کیا صحیح ہے یا غلط  ہے؟ اس لیے کہ بہت سارے سادات امام ابو یوسف رحمہ اللہ  کے اس قول پر عمل کرتے ہیں۔

جواب

واضح رہے کہ  فتاویٰ کی کتب میں سید کا سید کو زکوة  دینے کے بارے میں   امام ابو یوسف رحمہ اللہ  کا ایک قول ملتا ہے، لیکن اس پر فتویٰ نہیں ہے، بلکہ  احناف کا اس بات پر   اتفاق ہے کہ سید کو زکوة  دینا جائز نہیں، اور  سید کو زکوة  دینے سے زکوة  اد ا نہیں  ہوتی ہے، اور فتوی بھی اسی پر ہے۔لہذا امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے قول پر عمل کرنا درست نہیں ہے۔

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے:

"(و) لا إلى (بني هاشم) إلا من أبطل النص قرابته وهم بنو لهب، فتحل لمن أسلم منهم كما تحل لبني المطلب. ثم ظاهر المذهب إطلاق المنع، وقول العيني والهاشمي: يجوز له دفع زكاته لمثله صوابه لا يجوز نهر .

(قوله: إطلاق المنع إلخ) يعني سواء في ذلك كل الأزمان وسواء في ذلك دفع بعضهم لبعض ودفع غيرهم لهم. وروى أبو عصمة عن الإمام أنه يجوز الدفع إلى بني هاشم في زمانه؛ لأن عوضها وهو خمس الخمس لم يصل إليهم لإهمال الناس أمر الغنائم وإيصالها إلى مستحقيها. وإذا لم يصل إليهم العوض عادوا إلى المعوض كذا في البحر.

وقال في النهر: وجوز أبو يوسف دفع بعضهم إلى بعض وهو رواية عن الإمام، وقول العيني والهاشمي يجوز له أن يدفع زكاته إلى هاشمي مثله عند أبي حنيفة خلافا لأبي يوسف صوابه لا يجزئ ولا يصح حمله على اختيار الرواية السابقة عن الإمام لمن تأمل اهـ ووجهه أنه لو اختار تلك الرواية ما صح قوله خلافا لأبي يوسف لما علمت من أنه موافق لها وفي اختصار الشارح بعض إيهام. اهـ. ح" 

( كتاب الزكاة، باب مصرف الزكاة والعشر، ٢ / ٣٥٠، ط: دار الفكر )

اختلاف الأئمة العلماء لابن هبيرة میں ہے:

"واتفقوا على أن الصدقة المفروضة حرام على بني هاشم.

وهم خمس بطون: آل عباس، وآل علي، وآل جعفر، وولد الحارث بن عبد المطلب، (وآل عقيل) ."

( ١ / ٢٢٣، ط: دار الكتب العلمية - لبنان)

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311102000

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں