بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شوہر بیوی کو مہندی لگانے سے منع کرسکتا ہے؟


سوال

شوہر کو اگر مہندی کی بُو پسند نہ ہو اور وہ بیوی کو مہندی لگانے سے منع کرے کہ مجھے اس کی بُو سے تکلیف ہوتی ہے، تو کیا شرعاً شوہر ایسی پابندی لگا سکتا ہے؟

جواب

شوہر کو اگر مہندی کی بُو پسند نہ ہو اور اُس سے شوہر کو تکلیف پہنچتی ہو، تو وہ شرعاً  اپنی بیوی کو مہندی لگانے سے منع کرسکتا ہے۔ 

فتح القدیر میں ہے:

"وله ‌أن ‌يمنعها ‌من ‌أكل ‌ما ‌يتأذى من رائحته، ومن الغزل، وعلى هذا له أن يمنعها من التزين بما يتأذى بريحه كأن يتأذى برائحة الحناء المخضر ونحوه."

(كتاب النكاح، باب القسم، فروع نختم بها كتاب النكاح، ٣/ ٤٣٧، ط: دارالفكر)

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:

"وله ‌أن ‌يمنعها من أكل ما يتأذى من رائحته ومن الغزل وعلى هذا له ‌أن ‌يمنعها من التزيين بما يتأذى بريحه كأن يتأذى برائحة الحناء الأخضر ونحوه."

(كتاب النكاح، الباب الحادي عشر في القسم، ومما يتصل بذلك مسائل، ١/ ٣٤١، ط: دارالفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں