بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سحری اور صبح صادق ایک ہی ہیں؟


سوال

کیا صبح صادق اور سحری کا وقت ایک ہی ہے ؟

جواب

صبح صادق سحری کے وقت کے انتہائی وقت کو  کہا جاتا ہے،  یعنی صبح صادق کے ساتھ ہی روزہ دار کے لیے کھانا پینا، بیوی سے جنسی تعلقات قائم کرنا سب حرام ہوجاتا ہے، جب کہ صبح صادق سے پہلے کھانا، پینا، بیوی سے تعلقات قائم کرنا حلال ہوتا ہے، لہذا  صورتِ  مسئولہ میں سحری کا اختتامی وقت اور صبح صادق کا وقت ایک ہی ہے ، صبح صادق کے حوالے سے مزید جاننے کے  لیے دیکھیے:

صبح صادق کے تحقق میں جمہور کے قول ١٨ درجہ زیر افق پر عمل کیا جائے

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں