سینے کے بال اگر کاٹنے کا دل کرے تو کیسا ہے؟ شریعت کی رو سے کوئی ممانعت تو نہیں ہے؟
سینے اور بدن کے دیگر حصو ں کے بال صاف کرسکتے ہیں ، گناہ نہیں،البتہ بلاضرورت سینے کے بال مونڈناادب کے خلاف ہے۔
ہدایہ شرح بدایۃ المبتدی میں ہے :
"بخلاف شعر الصدر والساق؛ لأنه لایتعلق به جمال".
(الهدایة شرح بدایة المبتدي، کتاب الدیات، فصل في ما دون النفس۔ج:4،ص:581 ،ط:دارإحياء التراث العربي)
مبسوط للسرخسیؒ میں ہے :
"ومما ليس بمقصود: حلق شعر الصدر أو الساق."
(كتاب المناسك ،باب الحلق ،ج:4،ص:73 ،ط:دارالفكر)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفی حلق شعرالصدر والظهر ترك الأدب."
(کتاب الکراھیة،5/358،ط:دارالفكر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144507102040
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن