بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اسکول کا استاد وقفہ کے دوران فارغ بیٹھ سکتا ہے؟


سوال

میں ایک پرائمری سرکاری اسکول میں استاد ہوں، اب یہاں کیسے پڑھانا چاہیے؟ جب کہ یہ تو نہیں ہوسکتا کہ سارا دن مسلسل پڑھایا جائے، جب کہ انسان کو کچھ دیر تو ریفریش ہونا ہوگا، کیو ں کہ اگر سارا دن مسلسل ایک منٹ ضائع کیے بغیر پڑھائیں تو بچے باغی ہوجاتے ہیں ،کیوں کہ وہ مسلسل نہیں پڑھ سکتے نرسری سے پنجم تک،تو کیا اگر میں بیچ میں جب کہ وہ وقت بچوں کو کچھ دیر آرام کا دیا جائے گا فارغ بیٹھ سکتا ہوں؟ کیا اس وقت کی تنخواہ حرام ہو گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اسکول میں جو آپ کا وقت طے کیا گیاہےاگر  آپ وہ وقت دیتے ہیں اور وقفہ کے دوران اسکول کی طرف سے جتنا وقت وقفہ کے لیے مقرر کیا گیا ہے اس وقت میں  فارغ بیٹھتے ہیں تو اس سے آپ کی تنخواہ   حرام نہیں ہو گی ۔

فتاوی شامي ميں هے:

"والأجرة ‌إنما ‌تكون في مقابلة العمل."

(کتاب النکاح، باب المهر، ج : 3، ص: 156 ط: دار الفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100468

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں