بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1447ھ 03 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

کیا رسول اللہ ﷺ کی طرف سے کی گئی قربانی کا گوشت خود بھی کھایا جا سکتا ہے؟


سوال

کیا رسول اللہ ﷺ کی طرف سے کی گئی قربانی کا گوشت خود بھی کھایا جا سکتا ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص رسول اللہ ﷺ کی طرف سے قربانی کرے، تو وہ اس کا گوشت خود بھی کھا سکتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلا سکتا ہے۔البتہ  افضل طریقہ یہ ہے کہ اس گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کرے: ایک حصہ غرباء کو دے، ایک رشتہ داروں کو، اور ایک حصہ خود رکھے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"من ضحى عن الميت يصنع كما يصنع في أضحية نفسه من التصدق والأكل والأجر للميت والملك للذابح. قال الصدر: والمختار أنه إن بأمر الميت لا يأكل منها وإلا يأكل بزازية."

(‌‌كتاب الأضحية، ج : 6، ص : 326، ط : سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144612100505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں