بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا مکہ مکرمہ میں قربانی کا ثواب زیادہ ہے؟


سوال

مکہ  مکرمہ  میں قربانی کرنے کا ثواب زیادہ ہے یا نہیں؟ 

جواب

مکہ مکرمہ میں کسی بھی نیک عمل کا ثواب مکہ کے علاوہ دیگر مقامات کے عمل سے افضل ہے، لہذا مکہ میں قربانی کا ثواب  بھی دیگر جگہوں پر قربانی سے زیادہ ہوگا۔ علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ نے اپنے فتاویٰ میں لکھاہے کہ حدیثِ صحیح یا حسن کے مطابق حدودِ حرم کی ہر نیکی ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ہے۔

قال ابن حجر الهيتمي الشافعي:

"بَلْ سَائِرِ الْعِبَادَاتِ، فَفِي الْحَدِيثِ الصَّحِيحِ، أَوْ الْحَسَنِ أَنَّ «حَسَنَةَ الْحَرَمِ بِمِائَةِ أَلْفِ حَسَنَةٍ» أَيْ غَيْرِ الصَّلَاةِ لِمَا مَرَّ فِيهَا."

(الفتاوى الفقهية الكبرى: ٢ / ٩١، دار الكتب العلمية، بيروت) 

"قال الحسن البصري : أن من صام في الحرم كتب له صوم مئة ألف يوم ومن تصدق فيها بدرهم كتب له مئة ألف درهم صدقة."

(أخبار مكة للفاكهي : ٢/ ٢٩٢)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144112200952

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں