کیا کتے کو ہاتھ لگانے سے بندہ اور کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟
خشک كتّے پر اگر ظاہری نجاست لگی ہو ئی نہ ہو تو اسے ہاتھ لگانے سے یا کپڑا لگ جانے سے ہاتھ یا کپڑا ناپاک نہیں ہوتا،بلکہ انسان پاک رہتا ہے،البتہ كتّے کا لعاب اور پسینہ ناپاک ہے، ان کے لگنے سے کپڑا وغیرہ ناپاک ہوجاتا ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا كان أو غضبان. كذا في منية المصلي قال في الصيرفية هو المختار. كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي.
(كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة وأحكامها ، فصل في الاعيان النجسة ج: 1 ص: 48 ط: دار الفكر)
وفیہ ایضا:
''وسؤر الكلب والخنزير وسباع البهائم نجس. كذا في الكنز''.
(كتاب الطهارة ، الباب الثالث في المياه ، الفصل الثاني فيما لا يجوز به التوضؤ ج: 1 ص: 24 ط: دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144507101999
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن