بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کوئی عورت اپنے مخصوص ایام (ماہواری کے ایام) میں مہندی لگاسکتی ہے؟


سوال

کیا کوئی عورت اپنے مخصوص ایام (ماہواری کے ایام) میں مہندی  لگاسکتی ہے؟

جواب

عورت کے لیے ماہواری کے ایام میں مہندی لگانا جائز ہے۔

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"عن معاذة أن امرأة سألت عائشة، قالت: ‌تختضب ‌الحائض، فقالت: «قد كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم ونحن نختضب، فلم يكن ينهانا عنه»."

(كتاب الطهارة، باب الحائض تختضب، 215/1، ط: دار إحياء الكتب العربية)

ترجمہ:"حضرت معاذہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا حائضہ عورت مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (ماہواری کے ایام میں)مہندی لگایاکرتی تھیں، لیکن آپ ہمیں منع نہیں فرماتے تھے۔"

الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"‌‌اختضاب الحائض:

 جمهور الفقهاء على جواز اختضاب الحائض لما ورد أن امرأة سألت عائشة - رضي الله عنها - قالت: ‌تختضب ‌الحائض؟ فقالت: قد كنا عند النبي - صلى الله عليه وسلم - ونحن نختضب فلم يكن ينهانا عنه،  ولما ورد أن نساء ابن عمر كن يختضبن وهن حيض."

(حرف الألف، اختضاب، اختضاب الحائض، 283/3، ط: دار السلاسل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100865

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں