بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا خلع کے بعد دوبارہ نکاح جائز ہے؟


سوال

خلع  ہوجانے  کے بعد  کیا دوبارہ  نکاح  میں  لے  سکتے  ہیں؟  زبانی  طلاق  نہیں  دی تھی بونڈ  پیپر  پر خلع ہوئی  ہے!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  اگر میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے خلع ہوئی تھی تو اس کے نتیجہ میں ایک طلاقِ بائن واقع ہوگئی تھی، اس کے بعد رجوع کی تو اجازت نہیں ہے، البتہ باہمی رضامندی سے نئے مہر کی تعیین کے ساتھ  گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح جائز ہے۔

البتہ  اگر خلع نامہ میں تین طلاق تحریر  کی گئی ہوں، اور شوہر نے خلع  نامہ پڑھ کر اس پر دستخط  کیے ہوں تو اس صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی،  نہ رجوع جائز ہوگا، اور نہ ہی دوبارہ نکاح حلال ہوگا،  الا یہ کہ  عدت گزار کر مذکورہ خاتون کا کسی اور شخص سے نکاح ہوجائے، اور وہ حقوق زوجیت ادا کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے، یا انتقال کر جائے، تو اس صورت میں  دوسرے شوہر کی عدت  کی تکمیل کے بعد  مذکورہ خاتون اپنے پہلے شوہر کے  لیے حلال ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200633

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں