بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کپڑوں پر زکات واجب ہوگی؟


سوال

کیا بغیر سلے ہوئے کپڑوں پر زکات دینا واجب ہے جن پر ایک سال یا اس سے زیادہ وقت گز کیا ہو، اور بغیر استعمال شدہ سلے ہوئے کپڑوں پر بھی زکات دینا واجب ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جو کپڑے تجارت کی غرض سے نہیں خریدے گئے ہوں، بلکہ خود  پہننے کی نیت سے خریدے ہوں یا تحفے میں ملے ہوں، ایسے کپڑوں پر زکات واجب نہیں ہوگی، خواہ اب تک وہ کپڑے سلائے ہوں یا نہ سلائے ہوں، اسی طرح سلے ہوئے کپڑے جو ابھی تک پہنے نہیں ہوں ان پر بھی زکات واجب نہیں ہوگی۔

البتہ جو کپڑے تجارت کی نیت سے خریدے ہوں تو   صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں زکات کا سال مکمل ہونے پر ایسے کپڑوں کی قیمتِ فروخت معلوم کرکے ان کی زکات ادا کرنا واجب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200465

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں